عام انتخابات کے لیے رائے دہندگان کے اندراج میں 30 اپریل تک توسیع

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان میں عام انتخابات کے لیے رائے دہندگان کے اندراج کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

اصل آخری تاریخ منگل (24 اپریل) تھی۔ جیو نیوز کے مطابق، ای سی پی نے توسیع "معاشرے کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی درخواستوں" کے جواب میں کی ہے۔

عام انتخابات جولائی کے آخر میں ہونا طے پائے ہیں۔۔ 31 مئی کو حکومت ختم ہو جائے گی، جس کے بعد نگران حکومت انتظامات سنبھال لے گی۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ ای سی پی نے 26 مارچ سے آغاز کرتے ہوئے 14،000 مراکز پر 104 ملین اہل رائے دہندگان کی فہرستیں آویزاں کر دی ہیں، اور پاکستانیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی معلومات کی پڑتال کر لیں۔

رائے دہندگان درستگیوں کے لیے فارم ای سی پی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا نمائشی مراکز اور ضلعی الیکشن کمیشن کے دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500