امریکہ کی اعلی سفارت کار مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچی ہیں

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ایکسپریس ٹریبیون نے خبر دی ہے کہ امریکہ کی جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ایلس ویلز مذاکرات کے لیے پیر (23 اپریل) کو اسلام آباد پہنچی ہیں۔

ویلز نے پاکستان کی خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ویلز کا یہ اس سال میں تیسرا دورہ ہے۔

اس ملاقات کے دوران حکام نے دو طرفہ دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کی جن میں امریکہ میں پاکستانی سفارت کاروں پر پابندیاں اور علاقائی اور افغانستان سے متعلقہ معاملات شامل ہیں۔

دونوں اطراف نے اس سے پہلے اتفاق کیا تھا کہ افغان امن کی کوششوں میں پیش رفت کو جاری رہنا چاہیے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500