پاکستان اور پولینڈ میں دفاعی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

پاکستان فارورڈ

وارسا، پولینڈ -- جیو نیوز نے جمعرات (19 اپریل) کو خبر دی ہے کہ پاکستان اور پولینڈ وارسا میں دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے وزیرِ دفاع خرم دستگیر خان اور ان کے پولش ہم منصب ماروز بلاشچاک نے اس معاہدے پر دستخط کیے جسے دفاعی تعلقات کو ٹھوس بنانے اور ادارتی شکل دینے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔

خان اور بلاشچاک نے وفود کے درمیان مذاکرات سے پہلے ایک دوسرے سے تنہا ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے ممالک کے اس وقت موجود دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے طریقوں پر غور کیا۔

خان نے پولینڈ کے وفد کو پاکستان میں پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا جس میں جمہوری استحکام، معاشی ترقی اور انسدادِ دہشت گردی میں کامیابیاں شامل ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500