سینیٹ نے عدالتوں کا دائرۂ کار فاٹا تک وسیع کرنے کا بل منظور کر لیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ پاکستانی سینیٹ نے جمعہ (13 اپریل) کے روز سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) کا دائرۂ کار وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقہ جات تک وسیع کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔

یہ اقدام فاٹا کو آخرکار خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی طرف ایک قدم ہے، جو فی الوقتبرطانوی دور کے فرنٹیئر کرائمز ریگولیشنکے تحت قائم کردہ قبائلی نظامِ قانون کے تحت کام کر رہا ہے۔

پارلیمان کے ایوانِ زیریں، قومی اسمبلی نے یہ بل جنوری میں منظور کیا تھا۔

دو سیاسی جماعتوں، جمعیت علمائے اسلام (فضل) (جے یو آئی-ایف) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے ایم اے پی)، نے بل کی مخالفت کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500