پاک فوج نے سیکیورٹی فرائض دیر کی سول انتظامیہ کے حوالہ کر دیے

پاکستان فارورڈ

تیمرگرہ – ڈان نے خبر دی کہ منگل (10 اپریل) کو پاک فوج نے گزشتہ 10 برس میں پہلی مرتبہ دیر، خبیر پختونخوا میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سول حکومت کے حوالے کر دیں۔

بالمباٹ میں منتقلی کی ایک تقریب کے دوارن حکام نے کہا کہ دیر بالا اور دیر زیریں کے اضلاع میں امن بحال ہو چکا ہے۔

مالاکنڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل علی عامر اعوان نے تقریب میں کہا کہ دیر بالا اور دیر زیریں میں تمام چوکیاں پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز سرحدی علاقوں میں رہیں گی اور سول انتظامیہ سے تعاون کریں گی۔

اعوان نے کہا کہ افواج 10 برس قبل ان عسکریت پسندوں سے لڑنے کے لیے سوات اور دیر گئیں جو حکومت کے اختیار کو للکار رہے تھے اور سکولوں، ہسپتالوں اور بازاروں پر بم حملے کر رہے تھے۔

اعوان کے مطابق، عسکری آپریشن کے دوران افسران سمیت کل 470 فوجی شہید ہوئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500