اسلام آباد -- منگل (10 اپریل) کو ڈان نے بتایا ہے کہ سوموار (9 اپریل) کو پاکستانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملکی معیشت کی شرح نمو سالانہ 5.79 فیصد ہے، جو کہ 11 برسوں میں بلند ترین ہے۔
تخمینہ شدہ شرح سال 2018-2017 کے لیے 6 فیصد کے ہدف سے تھوڑی سی نیچے ہے۔ حتمی شرح نمو کا تعین اس سال کے آخر میں ہو گا۔
ایک اجلاس میں قومی اکاؤنٹس کمیٹی (این اے سی) نے کہ نمو کے 20 کلیدی اشاریوں میں سے پندرہ اپنے ہدف پر تھے۔