کراچی کی سزائے موت پانے والی خاتون 20 برس بعد باعزت بری

اے ایف پی

کراچی -- ایک پاکستانی خاتون جسے 1998 میں اپنے اہلِ خانہ کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت دی گئی تھی، کو 20 سال جیل میں گزارنے کے بعد، باعزت بری کر دیا گیا۔ یہ بات خاتون کے وکیل نے جمعہ (6 اپریل) کو بتائی ہے۔

اسماء نواب کی عمر محض 16 سال تھی جب اس کے والدین اور بھائی کو 1998 میں، کراچی میں بظاہر ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

اسماء، اس کے اس وقت منگیتر فرحان احمد اور دیگر دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور جوڑے کو شادی کی اجازت نہ دینے پر اہلِ خانہ کے قتل کے الزام میں انہیں سزائے موت دی گئی تھی۔

پاکستان کے نظامِ انصاف میں اپیلیں بہت سست روی سے آگے چلتی ہیں۔ سنہ 2015 میں اس کے وکلاء نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی، جس نے -- تین سالوں کی سماعت کے بعد -- نواب و دیگر کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500