دہشتگردی سے متعلقہ اقوامِ متحدہ کی فہرست میں پاکستان سے منسلک 139 اندراج

پاکستان فارورڈ

واشنگٹن – ڈان نے بدھ (4 اپریل) کو خبر دی کہ اقوامِ متحدہ سیکیورٹی کاوٴنسل کی دہشتگرد اشخاص اور گروہوں کی مجتمع فہرست میں 139 اندراج ایسے ہیں جن کے پاکستان کے ساتھ روابط ہیں۔

منگل (3 اپریل) کو اپ ڈیٹ کی گئی اس فہرست میں تمام افراد ایسے شامل ہیں جو یا تو پاکستان میں رہائش پذیر رہے ہیں، جنہوں نے پاکستانی سرزمیں سے سرگرمیاں کی ہیں یا ایسے گروہوں کے ساتھ منسلک رہے ہیں جنہوں نے پاکستان سے کاروائیاں کی ہیں۔

ان 139 افراد اور گروہوں میں القاعدہ رہنما ایمن الزواہری سے لے کر کالعدم عسکریت پسند گروہ لشکرِ طیبہ (ایل ای ٹی) کے معلوم ارکان تک شامل ہیں۔

الزواہری سرِ فہرست ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، وہ تاحال اپنے متعدد نائبین کے ہمراہ پاک افغان سرحد کے قریب روپوش ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500