پاکستانی وفد تعاون مذاکرات کے لیے کابل پہنچا ہے

پاکستان فاروڈ

کابل -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ ایک اعلی سطحی پاکستانی وفد، جس کی سربراہی خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ کر رہی ہیں، کابل پہنچا ہے تاکہ تعاون کے ایک منصوبے کے بارے میں بات چیت کی جا سکے۔

یہ وفد، جس میں اعلی سول اور عسکری حکام شامل ہیں، امن اور یکجہتی کے لیے افغانستان-پاکستان ایکشن پلان کے بارے میں مذاکرات کرے گا۔

اس پلان میںانسدادِ دہشت گردی تعاون، امن اور مصالحت، افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور اقتصادی ترقی شامل ہیں۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے پیر (2 اپریل) کو وفد کے پہنچنے کی تصدیق ایک ٹوئٹ سے کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغان امن کی کوششوںکی حمایت کرنا جاری رکھے گا۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے اتوار (یکم اپریل) کو تصدیق کی کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جمعہ (6 اپریل) کو کابل کا دورہ کریں گے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500