سیکیورٹی فورسز نے پاکستان سپر لیگ کو نشانہ بنانے والے ٹی ٹی پی کے مبینہ نیٹ کو ناکام بنا دیا

پاکستان فارورڈ

لاہور -- جمعہ (30 مارچ) کو ڈان نے خبر دی کہ پاکستانی حکام نے صوبہ پنجاب میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سب سے بڑے بتائے جانے والے نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ پنجاب پولیس سے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں نے جمعرات (29 مارچ) کے روز صوبے میں چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے زیادہ تر لاہور اور گوجرانوالہ میں پکڑے گئے۔

اہلکار نے بتایا کہ گرفتار شدگان اس نیٹ ورک کا حصہ تھے جو لاہور میں دو خونریز خودکش دھماکوں -- ایک گزشتہ اپریل میں بیدیاں روڈ پر فوجی اہلکاروں پر اور دوسرا گزشتہ جولائی میں فیروزپور روڈ پر پولیس کو نشانہ بنانا -- کے لیے ذمہ دار تھے۔

گرفتار شدہ دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ سنہ 2014 میں سرگودھا میں انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر ظہور فضل قادری اور ان کے بھائی کی ہلاکت کے بھی ذمہ دار تھے۔

اہلکار کے مطابق، یہ گرفتاریاں ایک بڑی دفاعی کارروائی کا حصہ تھیں جن کا مقصد ٹی ٹی پی کو 21-20 مارچ کو لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچوںپر حملہ کرنے کا منصوبہ بنانے سے روکنا تھا۔

نیٹ ورک کے باقی مشتبہ ارکان کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500