اسلام آباد میں یومِ یاکستان کے موقع پر فوجی پریڈ

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ جمعہ (23 مارچ) کو پاکستانیوں نے پورے ملک میں یومِ پاکستان منایا۔

یہ تہوار 23 مارچ 1940 کو قراردادِ لاہور کی منظوری کی یاد دلاتا ہے، جس میں آزاد پاکستان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تقریبات کے جزو کے طور پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کی شکرپڑیاں پہاڑیوں کے قریب مشترکہ پریڈ کا انعقاد کیا۔

صدر ممنون حسین، وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر سویلین اور عسکری حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

پہلی بار متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فوجی دستوں نے پریڈ میں شرکت کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500