سیکورٹی فورسز نے مہمند میں اغوا ہونے والے 3 پولیو کارکنوں کو رہا کروا لیا

اشفاق یوسف زئی

غالانائی-- مہمند ایجنسی میں حکام نے پولیو کے قطرے پلانے کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے تین ارکان کو بازیاب کروا لیا ہے جنہیں ہفتہ (17 مارچ) کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

نامعلوم حملہ آوروں نے صفی تحصیل میں سات رکنی ٹیم پر گولیاں چلائیں جس سے دو ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ تین کو اغوا کر لیا گیا۔ ڈان نے خبر دی ہے کہ دیگر دو ارکان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور انہوں نے حکام کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔

رضاکاروں کی ٹیم ایجنسی میں 12 سے 15 مارچ تک چلائی جانے والی پولیو کے قطرے پلانے کی ایک مہم کے نتائج کی نگرانی کر رہی تھی۔

مہمند کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ طارق اللہ خان نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے اتوار (18 مارچ) کو اغوا شدہ کارکنوں کو بازیاب کرا لیا۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹئیر کور کا ایک رکن اس وقت ہلاک ہو گیا جب اغوا کنندگان نے فائرنگ کی۔

خان نے مزید کہا کہ "ہم بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں امداد کو جاری رکھیں گے"۔

حکام نے تفتیش کے لیے 39 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500