سیکیورٹی فورسز نے کراچی میں داعش کے سوشل میڈیا اہلکار کو گرفتار کر لیا

پاکستان فارورڈ

کراچی – جیو نیوز نے خبر دی کہ پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بدھ (7 مارچ) کو کہا کہ اس کے اہلکاروں نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے "دولتِ اسلامیہٴ" (داعش) کے لیے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس چلانے کا اقرار کیا ہے۔

ایف آئی اے نے منگل (6 مارچ) کو کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی ایک کاروائی کے دوران ضلع ژوب، بلوچستان کے ایک رہائشی سیف الاسلام خلافتی کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے عہدیداران کے مطابق، خلافتی مبینہ طور پر پاکستانی نوجوانوں کی دماغ شوئی کرنے کے مقصد سے 50 داعش موافق ویب پیجز چلا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکام کو اس کے قبضہ سے قتل اور تشدد کے ویڈیوز بھی ملے۔

حکام نے کہا کہ اس نے بابا جانی نامی ایک اور دہشتگرد ملزم کے ساتھ کام کرنے کا بھی اقرار کیا۔ بابا جانی تاحال مفرور ہے۔

ایف آئی اے ذرائع نے کہا کہ خلافتی اور قبل ازاں گرفتار کیا جانے والا ایک اور ملزم، خلیل الرّحمٰن، قبل ازیں ایک دیگر کالعدم تنظیم کے لیے کام کرتے تھے اور انہیں مولوی نور محمّد نامی ایک آدمی کے ذریعے سوشل میڈیا چلانے کے لیے بھرتی کیا گیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500