سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- جمعہ (2 مارچ) کو فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے ایک ممکنہ منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے، بلوچستان میں چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملزمان کو ضلع پشین میں حراست میں لیا گیا۔

حکام نے 500 کلوگرام بارودی مواد، خودکش جیکٹیں، سب مشین گنیں، دیسی ساختہ بم، بارودی سرنگیں اور مواصلاتی آلات برآمد کیے۔

یہ کارروائی فروری 2017 میں شروع ہونے والے آپریشن رد الفساد کا حصہ تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500