اعلیٰ امریکی دفاعی اہلکار کا پاکستان کا دورہ

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ سوموار (26 فروری) کو وائیٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی) کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اسلام آباد کا دورہ کیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے مطابق، سوموار کی صبح، پاکستانی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے این ایس سی میں جنوبی و وسطی ایشیاء کے لیے سینیئر ڈائریکٹر، لیزا کرٹس کے ساتھ وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔

انہوں نے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس سے پہلے ہفتہ وار بریفنگ میں فیصل نے کہا تھا، "پاکستان اور امریکہ اپنے دوطرفہ تعلقات میں مشترکہ بنیادیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ عوامی نظر سے اوجھل ہو رہا ہے۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500