ٹی ٹی پی نے ڈپٹی چیف 'سجنا' کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

پاکستان فارورڈ

پشاور -- ایکسپریس ٹریبیون نے خبر دی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پیر (12 فروری) کو ڈپٹی چیف خان سید محسود کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ٹی ٹی پی کے بیان کے مطابق، محسود جو کہ سجنا کے نام سے بھی جانے جاتے تھے، 8 فروری کو ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے۔

کئی پاکستانی انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق، یہ فضائی حملہ افغانستان کے جنوبی صوبہ پکتیکا کے علاقے برمل میں ہوا جس میں سجنا کا ایک بھتیجا اور دو باڈی گارڈ بھی ہلاک ہو گئے۔

سجنا جو کہ محسود دھڑے کا سربراہ تھا، مئی 2013 میں ولی الرحمان کی وفات کے بعد مرکزی گروہ کا ڈپٹی لیڈر بن گیا تھا۔

تاہم، اس کا گروہ 2014 میں ٹی ٹی پی کے راہنما حکمت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد الگ ہو گیا تھا۔ فروری 2017 میں ٹی ٹی پی نے اعلان کیا تھا کہ اس دھڑے نے پھر سے مرکزی گروہ کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ٹی ٹی پی کے ایک ترجمان نے کہا کہ مفتی نور ولی محسود کو محسود دھڑے کا قائم مقام سربراہ اور ٹی ٹی پی کا ڈپٹی چیف بنا دیا گیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500