تعاون پر مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے افغان وفد کی پاکستان آمد

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ایکسپریس ٹریبیون نے جمعہ (9 فروری) کو خبر دی ہے کہ دفاع اور اقتصادی امور پر بات چیت کرنے کے لیے ایک افغان وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

وفد، جس کی سربراہی نائب وزیرِ خارجہ حکمت کرزئی کر رہے ہیں، 9 تا 10 فروری کو پاک افغان عملی منصوبہ برائے امن و استحکام پر گفت و شنید کے دوسرے دور میں شریک ہو گا۔

مشترکہ منصوبے میں انسدادِ دہشت گردی میں تعاون، امن اور مصالحت، افغان مہاجرین کی واپسی اور معاشی ترقی شامل ہیں۔

منصوبے پر بات چیت کرنے کے لیے اس ماہ کے شروع میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500