پاکستان نے کابل ہوٹل میں طالبان کے قتلِ عام کی مذمت کی ہے

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- پاکستان نے ہفتہ (20 جنوری) کو کابل میں انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر کیے جانے والے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

افغان فورسز کی طرف سے ہلاک کیے جانے سے پہلے، کم از کم چھہ مسلح افراد نے ہوٹل پر دھاوا بولا، وہ گولیاں برسا رہے تھے اور انہوں نے عمارت کے کچھ حصوں کو آگ لگا دی۔ افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے مطابق، کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے اتوار (21 جنوری) کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق "ہم اس دہشت گردانہ عمل میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اور بہت سے دوسروں کے زخمی ہو جانے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا کہ "پاکستان کی حکومت اور پاکستان کے عوام افغان حکومت اور عوام کے ساتھ اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملے پر یک جہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا کہ "ہم ان لوگوں سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جو اپنے پیاروں سے محروم ہو گئے ہیں اور ہماری مخلصانہ دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اس گھناونے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہوئے ہیں"۔

وزارت نے کہا کہ "ہم دہشت گردی کی، کسی بھی شکل اور توضیح میں، ایک بار پھر بھرپور مذمت کرتے ہیں"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500