پاکستانی آرمی چیف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت پر دستخط کر دیئے

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی -- جمعہ (19 جنوری) کو فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے مطابق، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 10 دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی تصدیق کر دی ہے۔

بیان کے مطابق، مجرمان دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے، تعلیمی اداروں پر حملے کرنے اور بے گناہ شہریوں، سپاہیوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہلاک کرنے میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ 10 دہشت گردوں نے مجموعی طور پر 41 افراد کو ہلاک کیا۔

دیگر تین دہشت گردوں کو مختلف مدتوں کی جیل کی سزا سنائی گئی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500