قومی کمیٹی نے کے پی-فاٹا انضمام کی توثیق کر دی

پاکستان فارورڈ

پشاور – ڈان نے منگل (26 دسمبر) کو خبر دی ہے کہ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے لئے پاکستان کی قومی عمل درآمد کمیٹی (این آئی سی) برائے اصلاحات نے فاٹا کے خیبر پختونخواہ (کے پی) میں انضمام کی توثیق کر دی۔

ڈان نے اطلاع دی ہے کہ این آئی سی نے 2018 میں خیبرپختونخواہ اسمبلی میں فاٹا کے 23 ارکان کو منتخب کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ڈان کے مطابق این آئی سی نے کولونیل دور کے متنازعہ فرنٹیئر کرائمز ریگلولیشنز (ایف سی آر) سے چھٹکارا حاصل کرنے کی منظوری بھی دی، جبکہ تنازعاتکے حل کے نظام کے طور پر دیگر سیکشنز اپنی جگہ قائم رہیں گے جسے حکومت فاٹا میں باقاعدہ نظام انصاف کے قیام کے بعد ختم کردے گی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500