پنجاب پولیس نے مظفرگڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

پاکستان فارورڈ

مظفرگڑھ -- جیو نیوز نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے جمعہ (22 دسمبر) کے روز مظفرگڑھ میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا اور تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم جماعت سے تھا اور وہ کرسمس کی تقریبات پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

حکام نے دستی بم اور دیگر اسلحہ اور بارود برآمد کیا ہے۔

جمعہ کے روز جیو نیوز نے خبر دی کہ دریں اثناء، ضلع ملتان میں سی ٹی ڈی کے افسران نے پولیس پر فائر کھولنے والے تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

حکام کو دہشت گردوں کی موجودگی کی خبر ملی تھی اور انہوں نے جلال پور پیر والا کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ تین دہشت گرد فرار ہو گئے۔

واقعہ کے دوران سی ٹی ڈی کے افسران نے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500