حکام نے گورنر بلوچستان کے قتل کا منصوبہ ناکام بنا دیا

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ – بدھ (20 دسمبر) کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے گورنر محمّد خان اچکزئی کو ہدف بنانے کی غرض سے کیا گیا ایک دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا۔

بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکام نے حامد بشیر اور منوّر کے نام سے شناخت کیے گئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے ان کے قبضہ سے خودکش جیکٹس، 16 راکٹ، 80 بارودی سرنگیں اور دیگر ہتھیار بھی بازیاب کرا لیے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان ضلع قلعہ عبداللہ میں اچکزئی کو قتل کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

بگٹی کے مطابق، ان کا تعلق لشکرِ جھنگوی (ایل ای جے) سے تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500