عدالت نے عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کا کیس خارج کر دیا

اے ایف پی

اسلام آباد -- پاکستانی سپریم کورٹ نے جمعہ (15 دسمبر) کے روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایک دائر کیا گیا ایک مقدمہ خارج کر دیا، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ وہ اگلے سال عام انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں، اس سے کچھ ہی ماہ قبل اسی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو نااہل کیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایل ایم-این) کے رہنماء حنیف عباسی نے غیر مصدقہ اثاثہ جات سمیت دیگر الزامات پر عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کو سیاسی عہدہ رکھنے سے نااہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔

پٹیشن میں ان فنڈز پر زور دیا گیا تھا جو خان نے اسلام آباد کے نواح میں ایک خوبصورت، بڑا گھر خریدنے کے لیے استعمال کیے تھے۔

خان نے یہ کہتے ہوئے ان دعووں کو بطور سیاسی دشمنی رد کر دیا تھا کہ انہوں نے یہ پیسہ اپنے کرکٹ کے پیشے میں کمایا تھا اور ان کے پاس اس کی دستاویزات موجود ہیں۔

کھچا کھچ بھری ہوئی عدالت میں فیصلہ پڑھتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا، "اس پٹیشن کے کوئی میرٹ نہیں ہیں اور اس لیے خارج کی جاتی ہے۔"

ڈان نے خبر دی کہ اسی فیصلے میں، عدالت نے جہانگیر ترین کو اپنے سرکاری عہدے کو انسائیڈر ٹریڈنگ کے لیے استعمال کرنے کا مرتکب پایا اور انہیں تاحیات نااہل قرار دے دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500