اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ جمعہ (8 دسمبر) کے روز وزیر برائے ریاستیں اور سرحدی خطے عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ پاکستانی حکومت ایک ہفتے کے اندر اندر وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) میں برطانوی دور کے فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن (ایف سی آر) کو منسوخ کر دے گی۔
بلوچ نے صحافیوں کو بتایا، "ایف سی آر کالا قانون ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اس سے چھٹکارا پا لیں،" انہوں نے مزید کہا کہ قانون ایک ہفتے کے اندر اندر منسوخ کر دیا جائے گا۔
بلوچ نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا جلد ہی ایف سی آر کو منسوخ کرنے کے لیے صدر ممنون حسین کو ایک سمری ارسال کریں گے۔