لندن کے میئر نے پاکستانیوں کو برطانوی دارالحکومت آنے کی دعوت دی

پاکستان فارورڈ

لاہور -- لندن کے میئر صادق خان جو کہ ایک بین الاقوامی مہم کے حصہ کے طور پر پاکستان آئے ہوئے ہیں، نے کہا کہ وہ پاکستان کے لوگوں کو اپنے شہر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ خبر جیو نیوز نے بدھ (6 دسمبر) کو دی۔

خان، لندن از اوپن نامی مہم کے حصہ کے طور پر، بدھ (6 دسمبر) کو انڈیا سے لاہور پہنچے، جس کا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ لندن، یورپین یونین کے ریفرنڈم کے بعد، جسے عام طور پر بریکسٹ کہا جاتا ہے، کے بعد متحد اور کاروبار کے لیے کھلا ہے۔

خان نے کہا کہ "پاکستانیوں کو پڑھنے اور کام کرنے کے لیے لندن میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ لندن کے رہنے والے بہت سے کامیاب افراد جو کہ سائنس دان، استاد اور کاروباری مالکان ہیں، پاکستانی ہیں"۔ انہوں نے یہ تبصرہ لاہور میں الحمرا آرٹس کونسل میں کیا۔

خان نے کہا کہ لندن کے لوگوں نے نفرت کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ وہ اچھے کاروبار اور شراکت داری کی امید کر رہے ہیں۔ انہوں نے آنے والے سالوں میں پاکستان اور لندن کے درمیان بہتر تجارتی تعلقات کی امید کا اظہارکیا۔

ڈان کے مطابق، خان کا سفر جمعرات (7 دسمبر) کو جاری رہا اور وہ اسلام آباد پہنچے۔ ان کے دورے کا اگلا پڑاؤ کراچی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500