تجارتی و ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے لندن کے میئر لاہور پہنچ گئے

پاکستان فارورڈ

لاہور – ڈان نے بدھ (6 دسمبر) کو خبر دی کہ لندن کے میئر ایک بین الاقوامی مہم کے جزُ کے طور پر پاکستان میں ہیں۔

صادق خان بدھ کو واہگہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے لاہور پہنچے۔ وہ سرکاری طور پر پاکستان کا دورہ کرنے والے لندن کے پہلے میئر ہیں۔

ان کے دورے لندن از اوپن مہم کا حصہ ہیں، جن کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ یورپی یونین ریفرنڈم، جسے بالعموم بریگزٹ کہا جاتا ہے، کے بعد سے لندن متحد اور کاروبار کے لیے کھلا ہے۔ اپنے دورہ کے دوران وہ بین الاقوامی تجارتی اور سرمایہ کارانہ روابط مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ تبادلہٴ ثقافت کے فروغ پر مرکوز رہیں گے۔

خان نے لاہور میں قیام کے دوران پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف کے ساتھ لندن اور پاکستان کے مابین تعلقات پر بات چیت کی۔

خان نے بدھ کو ڈان کے لیے لکھا، "میں اپنے دورے کو – برطانوی اور پاکستانی، لندن والوں اور لاہوریوں، مشرقی لندن والوں اور کراچی والوں – ہرکسی کے باہمی مفاد کے لیے اپنے شہروں اور ملکوں کو یکجا کر دینے والے روابط تعمیر کرنے کے لیے ایک پرجوش موقع کے طور پر دیکھتا ہوں۔"

شریف نے ٹویٹ کیا، "لندن کے میئر کی میزبانی کرنا باعثِ مسرت تھا۔۔۔ وقت کے ساتھ ساتھ پاک-برطانیہ اشتراک عمیق تر ہو رہا ہے۔"

ڈان نے خبر دی کہ خان اسلام آباد اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ ان شہروں اور لندن کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500