پاکستانی آرمی چیف کی اعلی امریکی کمانڈر سے ملاقات

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات (16 نومبر) کو راولپنڈی میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف وٹیل سے ملاقات کی اور علاقائی سیکورٹی کی صورتِ حال کے بارے میں بات چیت کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ موضوعات میں پاکستان-افغانستان سرحد کی مینجمنٹ اور علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششیں، شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق "سی او اے ایس (باجوہ) نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اہم ہے"۔ باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے امن کے لیے کوششیں کی ہیں اور وہ ایسا کرنا جاری رکھے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ وٹیل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500