پاکستانی حکام نے بلوچستان میں گولیوں سے چھلنی 15 لاشیں برآمد کی ہیں

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ – اہلکاروں نے ڈان نیوز کو بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں بدھ (15 نومبر) کو حکام نے گولیوں سے چھلنی 15 لاشیں برآمد کی ہیں۔

ایک افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ لیویز فورس نے لاشیں تحصیل بلیدہ سے برآمد کی ہیں۔

تمام مقتولین کو قریب سے کئی گولیاں ماری گئیں ہیں۔ افسر نے بتایا کہ ان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے معلوم ہوا ہے۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ حکام ابھی تعین نہیں کرسکے ہیں کہ مقتولین مزدور تھے یا غیرقانونی تارکین وطن جنہوں نے یونان اور دیگر یورپی ممالک پہنچنے کے لئے پاکستانیوں کے زیر استعمال روٹ سے ہمسایہ ملک ایران میں داخلے کی کوشش کی تھی۔

ضلع کیچ کو بلوچستان کے سب سے خطرناک ضلعوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ عسکریت پسندوں نے تواتر سے وہاں مزدوروں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کیے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500