لاہور – ڈان نے پولیس کے حوالے سے خبر دی کہ پولیس لاہو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا بدھ (یکم نومبر) کو غیرت کے نام پر اپنی بہن کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں تعاقب کر رہی ہے۔
اس شخص نے مبینہ طور پر اس پر ”بدکرداری“ کا الزام لگایا اور بحث مباحثہ کے بعد اسے گولی مار دی۔
اے ایف پی نے 31 اکتوبر کو خبر دی کہ پاکستان کے خودمختار حقوقِ انسانی کمیشن نے اکتوبر 2016 سے جون 2017 تک غیرت کے نام پر قتل کے کم از کم 280 مبینہ واقعات ریکارڈ کیے— یہ تعداد ایک کم اندازہ اور نامکمل مانی جاتی ہے ۔