ہنگری سے مبینہ پاکستانی کرایے کا قاتل گرفتار

اے ایف پی

ہنگری -- اے ایف پی نے بدھ (25 اکتوبر) کو خبر دی ہے کہ ہنگری میں پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے جو لوگوں کی بڑی تعداد کو قتل کرنے کے شبہ میں انٹرپول کو مطلوب تھا۔

35 سالہ ملزم ان مہاجرین میں شامل تھا جنہیں آسٹریا اسمگل کیا جا رہا تھا۔ آسٹرین فیڈرل کریمنل بیورو کے ایک بیان کے مطابق، اس گروہ کو منگل (24 اکتوبر) کو ہنگری کی کروشیا اور سائبیریا کے ساتھ جنوبی سرحد کے قریب بولی سے گرفتار کیا گیا۔

بیککس-کیسکون کاؤنٹی، ہنگری کی پولیس نے بدھ کو مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ "پاکستان نے قتل کے سلسلے میں اس شخص کے، جسے گرفتار کیا گیا ہے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے"۔

ہمسایہ ملک آسٹریا کے تفتیش کاروں نے کہا کہ یہ شخص مبینہ طور پر "پاکستان کا قصاب" ہے جو کہ ایک پیشہ ور گن مین ہے اور اس پر پاکستان میں "تقریبا 70 افراد کو کرایے پر قتل کرنے کا الزام ہے"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500