حکام نے ٹلرسن کو بتایا کہ پاکستان دہشتگردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – جیو نیوز نے خبر دی کہ اعلیٰ پاکستانی سیاسی اور عسکری حکام نے منگل (24 اکتوبر) کو اسلام آباد میں امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن سے سلامتی پر بات چیت کی۔

ٹلرسن نے کہا ”خطے میں امن و سلامتی فراہم کرنے اور وسیع تر معاشی تعلقات کے لیے ایک موقع فراہم کرنے کے ہمارے مشترکہ مقاصد کے لیے پاکستان علاقائی طور پر اہم ہے۔“

ٹلرسن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ”نہ صرف [دہشتگرد تنظیموں] کو روکنے بلکہ آخرِ کار ان کا خاتمہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔“

انہوں نے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عبّاسی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ آراء پیش کیں۔

عبّاسی نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پر عزم ہے اور ملک امریکہ کے ساتھ ”شاندار تعلقات“ کا خواہاں ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500