پشاور – ڈان نے خبر دی کہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے بدھ (18 اکتوبر) کو دسمبر 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) قتلِ عام کے مبینہ منصوبہ ساز کی موت کی تصدیق کر دی۔
ٹی ٹی پی کے مسلح افراد نے سکول پر دھاوا بولتے ہوئے 140 سے زائد بچوں اور اساتذہ کو قتل کر دیا تھا۔ ٹی ٹی پی کمانڈر عمر منصور پر اس بربریت کی منصوبہ سازی کا الزام تھا۔
ٹی ٹی پی کے ترجمان محمّد خراسانی نے صحافیوں کو ای میل میں کہا کہ عثمان منصور حافظ اللہ درّہ آدم خیل اور پشاور میں ٹی ٹی پی کمانڈر کے طور پر منصور کی جگہ لے گا۔
ڈان اپنے ذرائع سے اس دعویٰ کی تصدیق نہ کر سکا۔
منصور کی موت کی خبر منگل (17 اکتوبر) کو صوبہ پاکتیکا، افغانستان میں ایک فضائی حملے میں چھ ٹی ٹی پی ارکان کے مارے جانے کے بعد سامنے آئی۔
ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ٹی ٹی پی کے دھڑے جماعت الاحرار کا امیر عمر خالد خراسانی بھی اسی حملے میں زخمی ہوا۔