مسقط میں کیو سی جی کے اجلاس میں جمود کے شکار افغان امن عمل کا احیاء

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- منگل (17 اکتوبر) کے روز ڈان نے خبر دی ہے کہ پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ کے نمائندگان نے سوموار (16 اکتوبر) کو مسقط، عمان میں ایک اجلاس منعقد کیا تاکہ چوطرفہ تعاون کے گروپ (کیو سی جی) کو دوبارہ فعال کیا جائے جو افغانستان میں امن قائم کرنے کا متلاشی ہے۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ ایک "علامتی" اجلاس تھا اور اس کا مقصد چار ریاستوں کے فورم کو دوبارہ شروع کرنا تھا۔ کیو سی جی ایک سال سے زائد عرصے سے معطل تھا۔

اجلاس کے بعد کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ماضی میں طالبان نے کہا تھا کہ وہ مسقط کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس کابل اور اسلام آباد کے تعلق میں اضافہ کرے گا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500