اسلام آباد -- ڈان نے پیر (16 اکتوبر) کو خبر دی ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے گرین بینکنگ گائیڈلائنز (جی بی ایسز) کو متعارف کروایا ہے اور اس نے بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں (ڈی ایس آئیز) سے کہا ہے کہ وہ انہیں ایک سال کے اندر نافذ کریں۔
اعلی ترین بینکوں میں سے ایک کے سینئر ایگزیکٹیو نے ڈان کو بتایا کہ بینکوں اور ڈی ایف آئیز کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ ماحول دوست منصوبوں کو فراغ دلی سے قرضے دیں۔
ایگزیکٹیو نے کہا کہ ان اداروں کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ مجوعی عمومی فنانسنگ، صوبائی، قومی اور عالمی ماحولیاتی معیارات پر پوری اترتی ہو۔
ان گائیڈ لائنز کے تحت، بینکوں اور ڈی ایف آئیز کے لیے اپنے بنیادی ڈھانچے اور آپریشنز کو ماحول دوست بنانا بھی لازمی ہو گا۔
ایس بی پی متبادل توانائی (ہوا، شمسی، بائیو ماس اور قابل تجدید توانائی کے دیگر ذرائع)، نکاسی کے نظام، پانی بچانے، کچرے کو ٹھکانے لگانے، گندے پانی کو صاف کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے قرضے فراہم کرنے کے لیے "علامتی نہ کہ جامع" گرین فنانسنگ پورٹ فولیوز چاہتی ہے۔
ڈان کے مطابق، بینک اور ڈی ایف آئیز کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی مجوعی فنانسنگ اور سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کی ایک مخصوص شرح کو گرین سرمایہ کاری کے لیے سرمایے کے طور پر مختص کریں۔