ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج میں کوئی مذہبی، نسلی تعصب نہیں

پاکستان فارورڈ

کراچی -- انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے جمعرات (12 اکتوبر) کو کہا کہ فوج ایک قومی ادارہ ہے اور اس میں کوئی مذہبی یا نسلی تعصب نہیں ہے۔

غفور نے یہ تبصرہ، ایک سابقہ کپتان کے ردِعمل میں ایک ٹیلی ویژن کے انٹرویو کے دوران دیا جو چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی احمدی مسلمانوں کی اقلیت کی فوج میں بھرتی پر پابندی عائد کرے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران ڈان کو بتایا کہ "جب ہم وردی پہن لیتے ہیں تو ہم اپنے مذہب سے قطع نظر، اپنے صوبہ اور اپنے قبیلے سے قطع نظر، صرف پاکستانی سپاہی ہیں"۔

غفور نے کہا کہ پاکستانی فوج "ایک قومی فوج ہے۔۔۔ یہ بات سچ نہیں کہ پاکستانی فوج میں صرف مسلمان شامل ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ مسلمان ملک ہے ۔۔۔ہم فخر سے کہتے ہیں کہ فوج ایک ادارہ ہے جو کہ قومی انضمام کی بہترین مثال ہے"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500