الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعرات (12 اکتوبر) کو توہینِ عدالت پر پاکستانی قانون ساز، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عمران خان جو کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین ہیں، پر غیر قانونی طور پر بیرونی سرمایہ وصول کرنے کا الزام ہے۔ وہ پانچ رکنی ای سی پی کے سامنے پیش ہونے میں متعدد بار ناکام رہے ہیں۔

ای سی پی نے اس سے پہلے 14 ستمبر کو خان کے لیے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے کیونکہ وہ توہینِ عدالت کے مقدمے کی سماعت کے لیے پیش ہونے میں ناکام رہے تھے۔ ان وارنٹس کو بعد میں اسلام آباد کی ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست دائر کیے جانے کے بعد معطل کر دیا تھا۔

ڈان کے مطابق، نئے وارنٹ گرفتاری، خان کی طرف سے سماعت کے لیے پیش ہونے میں بار بار ناکامی اور ای سی پی کو عدالت سے اپنی غیر موجودگی پر تحریری معافی نامہ لکھنے میں ناکامی پر جاری کیے گئے ہیں۔ ای سی پی نے خان کی گرفتاری اور انہیں 26 اکتوبر کو ایک سماعت کے لیے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

پارٹی کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق، پی ٹی آئی ان وارنٹس کو آئی ایچ سی میں چیلنج کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500