چوطرفہ تعاون گروپ افغان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا

پاکستان فارورڈ

واشنگٹن -- ڈان نے خبر دی ہے کہ افغان جنگ ختم کرنے کے لیے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے چوطرفہ تعاون گروپ کے 16 اکتوبر کو مسقط، عمان میں ملاقات کرنے کی توقع ہے۔

ڈان کے مطابق، پچھلے ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے وی او اے اردو کو بتایا تھا کہ پاکستان اس عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ایک قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

افغانستان، امریکہ، چین اور پاکستان گروپ کے ارکان ہیں، جس کا مقصد دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔

گروپ کا پہلا اجلاس جنوری 2016 میں ہوا تھا اور اب تک پانچ اجلاس ہو چکے ہیں، جن میں سے آخری اجلاس مئی 2016 کو مری، پاکستان میں ہوا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500