علّامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خواجہ سراؤں کے لیے مفت تعلیم

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – سماء ٹی وی نے بدھ (4 اکتوبر) کو خبر دی کہ اسلام آباد میں علّامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خواجہ سراؤں کو مفت تعلیم دینے کے لیے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

سماء کے مطابق، اے آئی او یو کے وائس چانسلر شاہد صدّیقی نے کہا، ”ہم امّید رکھتے ہیں کہ اس پروگرام کے ذریعے ان کی طویل عرصہ سے کھوئی ہوئی عزّتِ نفس واپس لوٹا کر انہیں باعزّت شہری بنائیں گے۔ ہمیں کمیونیٹی سے ایک مثبت ردِّ عمل موصول ہوا ہے اور اس پروگرام کے لیے درخواستیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔“

اے آئی او یو نے اس پروگرام سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

یہ یونیورسٹی معذور اور نابینا افراد کے ساتھ ساتھ جیل کے قیدیوں کے لیے دسویں جماعت سے پی ایچ ڈی تک مفت تعلیم فراہم کرتی ہے۔ ملک بھر میں اس کے 44 کیمپس ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500