https://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2017/09/26/newsbrief-01

بلوچستان میں ممکنہ خود کش بمبار ہلاک

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- سوموار (25 ستمبر) کو ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ صوبہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) نے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا اور 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک ممکنہ خود کش بمبار بھی شامل تھا۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ مارے جانے والے چاروں عسکریت پسند، جن کا تعلق بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) سے تھا، پورے صوبے میں کی جانے والی مختلف کارروائیوں میں مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ زیرِ حراست 24 ملزمان میں سے ایک ملزم ممکنہ خود کش بمبار ہے جس کا تعلق لشکرِ جھنگوی العالمی سے ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی
Captcha