کراچی میں لشکرِ جھنگوی کے 2 ملزمان گرفتار

پاکستان فارورڈ

کراچی – ڈان نے خبر دی کہ منگل (19 ستمبر) کو کراچی میں ایک چھاپے کے دوران کالعدم فرقہ ورانہ تنظیم کے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

سندھ پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشتگردی کے اعلیٰ عہدیدار نوید احمد خواجہ نے کہا کہ لشکرِ جھنگوی (ایل ای جے) کی رکنیت کے ملزمان سی ٹی ڈی کے ایک چھاپے میں گرفتار کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملزمان فرقہ ورانہ ہلاکتوں میں ملوث تھے اور محرم کے آنے والے مہینے میں دیگر فرقوں کے مزید ارکان کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500