بلوچستان خودکش حملے میں 1 شخص ہلاک، 12 زخمی

اے ایف پی

کوئٹہ -- حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ پیر (18 ستمبر) کو بلوچستان میں سیکورٹی کی ایک گاڑی کے قریب ہونے والے خودکش بم دھماکے میں 1 شخص ہلاک اور دیگر 12 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس اور مقامی حکومت نے کہا کہ یہ دھماکہ افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع ایک قصبے میں ہوا۔

پیراملٹری فرنٹئیر کور کے ایک ترجمان نے اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کی گاڑی بم کا نشانہ تھی مگر عملے کے ارکان محفوظ رہے کیونکہ ڈرائیور گاڑی کو بھگا کر لے جانے میں کامیاب رہا۔

کسی گروہ نے فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے مگر طالبان کے عسکریت پسندوں نے اس سے پہلے علاقے میں کئی بم حملے کیے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500