باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم سے 6 افراد جاں بحق

اے ایف پی

خار – حکام نے بتایا ہے کہ افغانستان کی سرحد سے متصل پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں اتوار (17 ستمبر) کو سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک سرکاری افسر اور پانچ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

دھماکہ ملک کے سات نیم خود مختار قبائلی ضلعوں میں سے ایک باجوڑ، کے مرکزی شہر خار سے 25 کلومیٹر دور مومند میں ہوا، جہاں فوج طالبان سے جنگ آزما رہی ہے۔

مقامی حکومت کے اعلیٰ اہلکار انوار الحق نے اے ایف پی کو بتایا مقامی حکومت کا ایک افسر اور پانچ قبائلی پولیس اہلکار اپنی گاڑی میں گزرتے ہوئے سڑک کنارے نصب گھریلو ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

مقامی سیکورٹی افسران نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500