ملالہ یوسفزئی پر حملے میں ملوث ملزم سمیت، کراچی میں 4 دہشت گرد ہلاک

پاکستان فارورڈ

کراچی -- سماء نے خبر دی ہے کہ کراچی پولیس نے سوموار (4 ستمبر) کو چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں اکتوبر 2012 میں سوات میں ملالہ یوسفزئی کو قتل کرنے کی کوشش میں ملوث ایک ملزم بھی شامل تھا۔

دہشت گردوں نے ایک چھاپہ مار پولیس پارٹی پر فائر کھول دیا، اور پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور چار کو ہلاک کر دیا۔ ایک پولیس افسر جاں بحق ہوا۔

اعلیٰ پولیس افسر راؤ انوار نے کہا کہ مرنے والوں میں ایک شخص خورشید بھی تھا، جو کہ جنگجو کمانڈر اور تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ ملا فضل اللہ کا کزن تھا۔

انوار نے کہا کہ ہلاک ہونے والے چارون دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کی سوات شاخ سے تھا۔

خورشید ملالہ یوسفزئی کو ہلاک کرنے کی کوشش میں ملوث تھا، جو کہ اس وقت اسکول کی طالبہ تھی اور سنہ 2014 میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اسے نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500