پنجاب میں 2 عسکریت پسند ملزمان گرفتار

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – میڈیا نے خبر دی کہ سیکیورٹی فورسز نے ٹیکسلا، صوبہ پنجاب میں دو عسکریت پسند ملزمان گرفتار کر لیے، اور اسلحہ کا ایک ذخیرہ اور مہمند ایجنسی میں خود کش جیکٹس ضبط کر لیں۔

دنیا ٹی وی کے مطابق، پنجاب پولیس شعبہء انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ایک ترجمان نے کہا کہ دہشتگرد ملزمان منگل (29 اگست) کو ٹیکسلا میں پکڑے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیے۔

سماء نے منگل کو خبر دی کہ سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں اسلحہ، گولہ بارود اور خودکش جیکٹس، مقامی ساختہ بموں، راکٹوں، دستی بموں اور دھماکہ خیز مادہ کا ایک ذخیرہ ضبط کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500