کراچی اور بلوچستان میں 4 افراد جاں بحق

پاکستان فارورڈ

کراچی -- ڈان نے خبر دی ہے کہ سوموار (28 اگست) کے روز بلوچستان اور کراچی میں پُرتشدد واقعات میں فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے دو محافظوں سمیت، چار پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں ضلع پنجگور میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے ایک گاڑی میں سوار دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ کراچی میں مسلح افراد نے ایف بی آر کے دفتر کے باہر تعینات دو نجی محافظوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ قاتل موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شوکت علی، جنہوں نے اس امکان کا اظہار کیا کہ یہ قتل غلطی سے ہوئے، نے کہا کہ مسلح افراد نے جن دو محافظوں کو گولی ماری ان کے لباس پولیس کی وردی سے مشابہ تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500