پنجاب میں توہینِ رسالت کے الزام میں عیسائی نوجوان گرفتار

اے ایف پی

لاہور -- اتوار (20 اگست) کو حکام نے بتایا کہ پاکستان میں ایک عیسائی نوجوان کو قرآن کے صفحات کو نذرِ آتش کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ پنجاب میں پیش آیا، جس میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے 18 سالہ آصف مسیح کو "رنگے ہاتھوں" پکڑا ہے۔

اصغر علی نے اے ایف پی کو بتایا، "12 اگست کی رات، پولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی کہ ایک عیسائی لڑکا ایک مزار کے باہر قرآن پاک کے اوراق کو جلاتا ہوا پایا گیا ہے۔"

ایک اور پولیس اہلکار، پرویز اقبال نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو اس کی حفاظت کے لیے منتقل کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500