پنجاب میں چھاپوں کے دوران دہشت گردی کے 9 ملزمان گرفتار

پاکستان فارورڈ

لاہور -- دی ایکسپریس ٹریبیون نے خبر دی ہے کہ فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعرات (10 اگست) کے روز ایک بیان میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں مخبری کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں کے دوران نو ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کارروائیاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان میں کی گئی تھیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملزمان پر صوبے میں حالیہ دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500