پشاور -- ڈان نے خبر دی ہے کہ خیبر پختونخواہ (کے پی) اور پنجاب کے صوبوں میں 3 پاکستانی شہری "غیرت کے نام پر قتل" ہوئے ہیں۔
پولیس نے بدھ (9 اگست) کو کہا کہ ایک 19 سالہ خاتون اور اس کے 22 سالہ عاشق کو شانگلہ ڈسٹرکٹ، کے پی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
اس جوڑے کے غیر ازدواجی تعلقات تھے۔ پولیس نے عورت کے بھائی اور باپ پر انہیں قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ دونوں افراد ابھی تک مفرور ہیں۔
پولیس کے مطابق، ایک 17 سالہ لڑکے نے ملتان میں منگل (8 اگست) کو اپنی بہن کو گولی مار کر ہلاک اور اس کے شوہر کو زخمی کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس جوڑے نے خاتون کے خاندان کی مرضی کے بغیر شادی کی تھی۔