https://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2017/08/07/newsbrief-01

بلوچستان میں 4 عسکریت پسند ہلاک

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- ڈان نے خبر دی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ مزید چھہ نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

ڈان کے مطابق، انٹر سروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ کوہلو اور ڈیرہ بگٹی اضلاع میں کام کرنے والے فوجیوں نے عسکریت پسندوں کو اتوار (6 اگست) کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ یا تھا اور وہ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے جرائم میں ملوث تھے۔

ڈان کے مطابق، کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے چھہ ارکان نے عسکریت پسندی کو ترک کرنے کا اعلان کیا اور اتوار کے دن گوادر میں اپنے ہتھیار ڈال دیے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی
Captcha