پنجاب اور سندھ میں 3 دہشت گرد ہلاک، 15 ملزمان گرفتار

پاکستان فارورڈ

گجرات -- ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، صوبہ پنجاب میں سیکورٹی کے مختلف آپریشنز میں کم از کم 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی ہے کہ پنجاب کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبہ (سی ٹی ڈی) نے بدھ (2 اگست) کو گجرات ڈسٹرکٹ میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

دہشت گردوں نے تلاشی کی مہم انجام دینے والے سی ٹی ڈی کے افسران پر فائرنگ کر دی جنہوں نے جوابی فائرنگ کی۔ تین ملزمان فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ ہلاک ہونے والے تین افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ گجرات میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سماء نے جمعرات (3 اگست) کو خبر دی ہے کہ انٹر سروسز پبلک ریلشنز نے کہا کہ لاہور میں سیکورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان سوات اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پانچ مبینہ ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

دنیا نیوز نے جمعرات کو خبر دی کہ لاہور میں پولیس دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کے طور پر قبرستانوں کی تفتیش کر رہی ہے۔

سماء نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز نے کراچی میں 10 سے زیادہ گرفتاریاں کی ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500